پنجاب میں حکومت نے 15 روز کیلئے مزید لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔مزید پڑھنے کیلئے کلک کریں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں
کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 822 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس سے چھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ اور گلگت بلتستان بعد پنجاب اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی حکومت نے 15 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے
  1. پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعد 822 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
  2. پاکستان میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہے جن میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ایک، ایک فرد سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا
  3. ملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاوہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی حکومتوں نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے
  4. پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ 34 ٹرینیں بھی 15 رمضان تک بند کر دی گئی ہیں۔
  5. عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
  6. دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 14 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 5476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

عطر کی خصوصیات۔فوائد اور دنیا کے بہترین عطر

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

کرونا وائرس متأ ثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی دیکھئے