کرونا وائرس متأثرین کی تعداد665 ہوگئی۔دو ہفتوں کیلئے بین الاقوامی پروازیں بند
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی پانچ اپریل تک بند کیا جا چکا ہے جبکہ ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس سے پاکستان کا صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اس وقت متاثرین کی تعداد 357 ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 665 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہو چکی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
- پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 665 تک پہنچ گئی ہے، حکومت نے کورونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر بین الاقوامی پروازیں دو ہفتے کے لیے معطل کر دی ہیں۔
- دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 11 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 4032 افراد ہو چکے ہیں۔
- جمعے کے روز کراچی میں اس سے ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
- عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے
- سنیچر کے روز قومی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازیں جبکہ وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے 34 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments
Post a Comment