امریکا کاکورونا وائرس ووہان میں لا نے کے الزام پر چین سے احتجاج

کورونا وائرس سے متعلق نیا تنازعہ سامنے آگیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں چینی سفیر کو طلب کر کے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان پر احتجاج کیا اور اسے مضحکہ خیز قراردیا۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجما ن ژائو لی جیان نے الزام لگایا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس امریکی فوج  ووہان میں لائی ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ کے ایشیاء کے اعلیٰ سفارتکار ڈیوڈ سٹل ول نے چینی سفیر سوئی تیان کائی کو بلا کر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ چین عالمی وباء شروع کرنے اور دنیا سے چھپانے میں اپنے کردار پر تنقید کوروکنے کی کوشش کررہا ہے، سازشی نظریہ پھیلانا خطرناک اورمضحکہ خیز ہے۔ امریکہ چینی حکومت کے نوٹس میں لانا چاہتا ہے کہ ایسے بیانات چینی عوام اور دنیا کی بھلا
ئی کی خا طر برداشت نہیں کئے جائیں گے .

Comments

Popular posts from this blog

عطر کی خصوصیات۔فوائد اور دنیا کے بہترین عطر

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

کرونا وائرس متأ ثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی دیکھئے