پاکستان میں کرونا سے متأثرین کی تعداد 799 اور 6 افراد کی وفات

  1. پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 799 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چھ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
  2. ہلاک ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے اور ایک ایک سندھ اور بلوچستان میں ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے چھٹے فرد گلگت بلتستان میں کورونا کے متاثرین کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر تھے۔
  3. ملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں صوبائی حکومتوں نے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔
  4. پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ 34 ٹرینیں بھی 15 رمضان تک بند کر دی گئی ہیں۔
  5. عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
  6. دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 14 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 5476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

عطر کی خصوصیات۔فوائد اور دنیا کے بہترین عطر

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

کرونا وائرس متأ ثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی دیکھئے