تمام اقامہ ہولڈرز سعودی عرب چھوڑ دیں۔۔!! سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو کتنے دنوں کی مُہلت دے دی؟ حیرت انگیز صوتحال پیدا

 سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت 12 ممالک
کے ساتھ فضائی رابطے معطل کرتے ہوئے ان ممالک سے مسافروں کی آمد و رفت کا سلسلہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ جس سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک اور اعلان کیا گیا ہے۔ اُردو نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے پاکستان اوربھارت سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے اقامہ ہولڈرزکو مملکت واپس آنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت کے مطابق یہ مہلت صرف ان تارکین کو دی جا رہی ہے جن کے اقامے زائد المعیاد نہیں ہیں۔ اس رعایتی مُدت کے بعد پاکستان سمیت دیگر پابندی شدہ ممالک سے مسافروں کی سعودی مملکت آمد پر پابندی عائد ہو جائے گی جبکہ سعودی مملکت میں مقیم پاکستانی بھی وطن واپس نہیں جا سکیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ 14 دن کے دوران مذکورہ ممالک میں قیام کرنے والوں پر بھی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے سے ان ممالک میں رہائش پذیر شہریوں اور مذکورہ ممالک کے ان شہریوں کو واپس ا?نے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دی جا رہی ہے جن کے پاس سعودی عرب کے اقامے ہیں‘۔

Comments

Popular posts from this blog

عطر کی خصوصیات۔فوائد اور دنیا کے بہترین عطر

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

کرونا وائرس متأ ثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی دیکھئے