کورونا وائرس: سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کے بعد
احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں نیا تعلیمی سال یکم جون 2020 سے شروع ہوگا۔ کراچی میں ایجوکیش اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے 2 روز کے لیے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حالات کا تقاضہ ایسا ہوا کہ ہمیں تعطیلات میں اضافہ کرنا پڑا، جس کے بعد ہونے والے اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ اسکولز کھول دیے جائیں لیکن بعد ازاں صوبے میں کورونا وائرس کا ایک ایسا مریض آیا جس میں مقامی سطح پر وائرس منتقل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس مریض کے سامنے آنے کے بعد اکثریت کی رائے میں تبدیلی آئی اور انہوں نے کہا کہ ہمیں اسکولز نہیں کھولنے چاہیئیں، جس کے بعد آپ کے سامنے تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ سامنے آیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان چھٹیوں کے بعد یہ ضروری تھا کہ تعلیمی سال کے کلینڈر کا جائزہ لیں جس کے لیے آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج جو فیصلے کے لیے گئے ہیں یہ سب ان حالات پر منحصر ہیں کہ 30 مئی تک ہمارے یہاں معاملات درست ہوجائیں تاہم خدانخواستہ حالات خراب ہوتے ہیں تو دوبارہ معاملے کا جائزہ لینا پڑے گا۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم ہمارے یہاں حالات اب بھی دنیا کے دیگر ممالکت سے بہت بہتر ہے۔ تعلیمی سال کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جو تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہونا تھا اب وہ یکم جون سے شروع ہوگا اور یکم سے 15 جون تک نہم اور دہم جماعت کے سوا تمام جماعتوں کے امتحانات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جون تک تمام اسکولز امتحانات لے کر نتائج کا اعلان کردیں گے اور اس کے بعد ان کی نئی کلاسز شروع ہوجائیں گی۔ نہم و دہم جماعت کے امتحانات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات اب 15 جون 2020 سے شروع ہوں گے اور یہ امتحانات 15 روز تک چلیں گے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 15 اگست 2020 کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگا، عموماً 3 ماہ میں یہ نتائج سامنے آتے ہیں تاہم ہم نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ ان نتائج کو 2 ماہ میں جاری کردیں۔ صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ 6 جولائی 2020 سے 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ نہم، دہم، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہوں

Comments
Post a Comment