کرونا وائرس,سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی 2ماہ کی سزا معاف

 کراچی: کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظرآئی جی جیل خانہ جات نے سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کردی۔
آئی جی  جیل خانہ جات سندھ نصرت مگھن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے یہ فیصلہ سندھ پرزنرز رول216 کےتحت کیا۔
اس ضمن میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کےمطابق سزا معافی کا اطلاق دہشت گردی ، کاروکاری ، نیب کیسز ،ملک دشمنی اور جاسوسی  میں ملوث اور فارن ایکٹ1946  کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار قیدیوں پرنہیں ہوگا۔آئی جی جیل خانہ جات سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے کیا گیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اب تک کی تازہ ترین رپورٹ

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

نیم حکیم خطرہ جان کرونا سے بچنے کیلئے ایسا عمل جس سے 59لوگ اپنی جان ہاتھ دھو بیٹھے۔دیکھیں