امریکہ مہلک وائرس بنانے میں مصروف:روس کا انکشاف

امریکہ نے جمہوریہ جارجیہ میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے۔ایران ٹی وی سحر کے مطابق اس بات کا انکشاف روس کی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کے جائزے کے مطابق امریکہ نے جارجیہ میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی ایک فیکٹری قائم کررکھی جہاں مختلف اقسام کے انسان کش اور وبائی بیماریاں پھیلانے والے خطرناک وائرس تیار کیے جا رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے تین سو لیبارٹریوں سے روسی شہریوں کے جینیاتی سیمپل بھی حاصل کیے ہیں تاکہ انہیں اس فیکٹری میں حیاتیاتی اور جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جا سکے۔ ماسکو نے جارجیا میں جراثیمی ہتھیاروں کی امریکی فیکٹری کے قیام کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی نیز روس اور چین کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ روس نے کہا ہے کہ جارجیا میں اس کی سرحدوں کے قریب امریکہ کی جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری سے صرف روسی شہریوں ہی کو نہیں بلکہ روس کے تمام ہمسایہ ملکوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اب تک کی تازہ ترین رپورٹ

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

نیم حکیم خطرہ جان کرونا سے بچنے کیلئے ایسا عمل جس سے 59لوگ اپنی جان ہاتھ دھو بیٹھے۔دیکھیں