مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے علاوہ سعودی عرب کی دیگر تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے علاوہ سعودی عرب کی دیگر تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد، فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا، کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر میدان عرفات کو بھی بند کر دیا گیا، سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خدشات کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے ہنگامی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے پورے ملک کی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تاہم اس پابندی کا اطلاق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ پر نہیں ہو گا۔ اعلان کیا گیا ہے کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق فوری کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عمرہ زائرین پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مملکت کو پندرہ روز کے لیے لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کوئی شخص مملکت سے باہر جا سکتا ہے اور نہ مملکت میں آ سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا، ہر گزرتے دن کے ساتھ درجنوں کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث سعودی حکام اور عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مزید 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،جس سے مجموعی متاثرین کی تعداد 133ہو گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سپین سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثرہ نکلی،

Comments

Popular posts from this blog

عطر کی خصوصیات۔فوائد اور دنیا کے بہترین عطر

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

کرونا وائرس متأ ثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی دیکھئے