کرونا وائرس متأثرین کی تعداد 908ہوگئی۔پنجاب میں 1 کی وفات۔30مئی تک سکول بند رہیں گے

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مصدقہ تعداد 908 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو چکی ہے۔ سندھ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بعد صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی منگل سے لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے جبکہ انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات ہے
  1. پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 908 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
  2. پاکستان میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہے جن میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ایک، ایک فرد سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا
  3. ملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاوہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی حکومتوں نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی طلب کر لی گئی ہے
  4. پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے
  5. حکومت پنجاب نے نجی و سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ شہروں کے اندر اور باہر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے نقل و حرکت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
  6. عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

عطر کی خصوصیات۔فوائد اور دنیا کے بہترین عطر

وباء محفوظ رہنے کیلئے اور اس سے نجات پانے کیلئے درود تنجینا کے ورد کا اہتمام کریں

کرونا وائرس متأ ثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی دیکھئے